اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نےعدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کی . عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا میں اس وقت پاکستان کا مذاق اڑا .
شہباز گل پر تشدد کیا گیا، ذہنی و جسمانی تشدد کیا گیا . عدالت میں شہباز گل پر تشدد کی تصدیق کی گئی . میں نے شہباز گل کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر کہا کہ ذمہ داران کے خلاف لیگل ایکشن لوں گا،مجسٹریٹ نے شہباز گل پر تشدد ہونے کے باوجود انہیں پولیس کے پاس بھیج دیا .
لیکن صرف یہ کہنے پر میرے اوپر دہشتگردی کا مقدمہ بنا دیا جس سے پوری دنیا میں ملک کا مذاق بن گیا . عالمی میڈیا پر ہیڈ لائنز بنیں . ایسا لگا کہ پاکستان میں کوئی قانون ہی موجود نہیں،جس کے خلاف جو مرضی مقدمہ بنا دو . سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کو گرفتار کر لو .
عمران خان نے مزید کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ جو بھی فیصلے کر رہے ہیں اور کروانا چاہتے ہیں وہ ملک کا سوچیں .
تحریک انصاف کی طاقت سے خوفزدہ ہو چکے ہیں کہ پی ٹی آئی مضبوط ہو رہی ہے، ضمنی انتخاب جیت رہی ہے، تاریخی جلسے کر رہی ہے . مجھے ٹیکنیکل ناک آوٹ کرنے اور اپنی ذات کو بچانے کے لیے ملک کا مذاق بنایا جا رہا ہے .
. خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی ہے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یکم ستمبر تک ان کی ضمانت ایک لاکھ کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے مختصر فیصلے میں انہیں یکم ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے. عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں موجود انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوگئے ہیں ان کے ساتھ تحریک کے سیکرٹری جنرل اسدعمر‘سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری سمیت زلفی بخاری سمیت پارٹی کے مرکزی قیادت موجود ہے انسداددہشت گردی کی عدالت کے سماعت کا آغازکردیا ہے. سابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم میں سابق وزیرقانون ڈاکٹربابر اعوان ‘فیصل چوہدری‘فواد چوہدری اور علی بخاری ایڈوکیٹ شامل ہیں بتایا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم عبوری ضمانت کے لیے تحریری درخواست بھی جمع کرواچکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف سیاسی انتظامی کاروائی کے طور پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے . سماعت کے دوران ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کی ایف آئی آر میں اسلام آباد پولیس کے دو اعلی افسران اور مجسٹریٹ کا نام ہے مگر ایف آئی آر ایک ایسے شخص کی جانب سے جاری کروائی گئی ہے جس کا مقدمے سے تعلق نہیں .