اسمارٹ فون ظہور دجال کی علامت ہیں ، ان کے استعمال سے کس طرح انسان بغیر جانے بوجھے دجال کو آزاد کروانے میں لگے ہوئے ہیں ؟ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اسمارٹ فون ظہور دجال کی علامت ہیں ، ان کے استعمال سے کس طرح انسان بغیر جانے بوجھے دجال کو آزاد کروانے میں لگے ہوئے ہیں ؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسمارٹ فون ظہور دجال کی علامت ہیں ، ان کے استعمال سے کس طرح انسان بغیر جانے بوجھے دجال کو آزاد کروانے میں لگے ہوئے ہیں ؟ سنسنی خیز انکشاف کر دیا گیا ..

روسی چرچ کے سربراہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ فون ظہور دجال کی علامت ہو سکتے ہیں، اسمارٹ فون جیسی ڈیٹا جمع کرنے والی ڈیوائسز انسانیت کو دجال کے ظہور کے قریب لا رہی ہیں، دنیا کے انسانوں کو کنٹرول کرنا بہت آسان ہوتا جا رہا ہے. جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ پیٹریآرک کریل کا ایک انٹرویو پیر کے روز نشر کیا گیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ چرچ تکنیکی ترقی کے ہرگز خلاف نہیں ہے لیکن اس کے حوالے سے کئی خدشات پیدا ہوئے ہیں. ڈیٹا جمع کرنے والی ڈیوائسز اور اسمارٹ فون کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب فوری طور پر یہ پتا چلایا جا سکتا ہے کہ آپ کس وقت کہاں موجود تھے، ’’یہ پتا چلایا جا سکتا ہے کہ آپ کس چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں، کس چیز کو پسند کرتے ہیں اور یہ بھی کہ آپ کس سے خوفزدہ رہتے ہیں. ‘‘ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی معلومات دنیا کے سینٹرل کنٹرول کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مسیحی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اس طرح ایک مرکزی مقام سے دنیا کو کنٹرول کرنا ظہور دجال کی نشانی ہے. ان کا کہنا تھا، ’’دجال وہ ہوگا، جو ورلڈ وائڈ ویب کا سربراہ ہوگا، جو پوری انسانیت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا.‘‘.

..

مزید خبریں :

Load More