پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی ملتان سلطانز کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے آﺅٹ ہوگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی ملتان سلطانز کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے آﺅٹ ہوگیا


لاہور (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ فٹنس مسائل کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں. پی سی بی کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ انجری کا شکار ہونے کے باعث پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے.

اس حوالے سے پی ایس ایل اور ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے.

اسٹیو اسمتھ ٹریننگ کے دوران کہنی پر چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہوئے ہیں. پی سی بی نے کہا ہے ملتان سلطانز اسٹیو اسمتھ کی جگہ متبادل کھلاڑی لے سکتی ہے. خیال رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ہے جو تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے خریدرکھی ہے.

..

مزید خبریں :

Load More