ایسے شخص سے شادی کروں گی جو مجھے ۔۔۔مہوش حیات نے اپنے شریک حیات کے بارے میں کھل کر اظہار کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ایسے شخص سے شادی کروں گی جو مجھے ۔۔۔مہوش حیات نے اپنے شریک حیات کے بارے میں کھل کر اظہار کر دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ شادی ضرور کرونگی فی الحال اپنے فن سے شادی کررکھی ہے ، ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو انہیں مکمل آزادی دے اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ دے.اپنے ایک بیان میں مہوش حیات نے کہا کہ خواتین کو جنسی ہراساں کیا جانا نہ صرف پاکستان بلکہ ہر ملک کی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہے، پاکستان میں بہت ساری خواتین بھی ایسی ہیں جو جنسی ہراساں کے معاملے میں غلط ہوتی ہیں.

مہوش حیات کے مطابق وہ اس وقت ایسی پوزیشن میں ہیں کہ اگر کوئی انہیں جنسی ہراساں کرے گا تو با کریں گی اور ان کی بات سنی جائے گی، تاہم شوبز کی بہت ساری لڑکیاں ان جیسی پوزیشن میں نہیں.اداکارہ نے جنسی ہراساں کے معاملات پر پاکستان میں بات کیے جانے کو بہتر قدم قرار دیا اور کہا کہ اس سے جنسی ہراساں کیے جانے کے معاملات کو حل کرنے میں مدد ملے گی.

..

مزید خبریں :

Load More