مجھے اپنی ان متنازعہ حرکتوں پرشرم آتی ہے ۔۔۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مجھے اپنی ان متنازعہ حرکتوں پرشرم آتی ہے ۔۔۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کی نامور اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے ، پاکستان میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہونے والے ’ عورت مارچ‘ کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک بحث جاری ہے. اسی بحث میں معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ’ مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے، کیوں کہ میں کیسے ایک ایسے مرد کے خلاف ہو سکتی ہوں جو اللہ نے انسانوں میں اپنی پہلی تخلیق بنائی، جس مرد کی خواہش پر عورت کو تخلیق کیا، آپ عورت یہ مت بھولیں،باپ،بھائی کتنا پیارا تعلق ہے‘، رابی پیرزادہ نے مرد حضرات کی مزید تعریف میں ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا ’ سب سے بڑھ کر تمام انبیاؑءمرد تھے اور میرے پیارے رسول ﷺ (میری جان،مال،ماں،باپ،بچے قربان) ایک مرد تھے‘، رابی پیرزادہ نے کہا ’ میں مردوں سے نفرت نہیں کر سکتی، میرا دوپٹہ اور میری چادر اور حیا اس مرد سے ہے، آج میرے پاؤں تلے جنت اسی مرد کے ہونے سے ہے‘، خیال رہے کہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین پر پاکستان کے بڑے شہروں میں خواتین کے حقوق کیلئے ریلیاں نکالی گئی تھیں.

ان ریلیوں کے دوران لگنے والے بعض نعروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے، بعض نوجوانوں کی جانب سے 24 مارچ کو عورت مارچ کے جواب میں ’ مرد مارچ‘ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا ہے، یاد رہے کہ یہ بھی خبر ہے کہ عورت مارچ کے بعد اب شہر کراچی میں ’مرد مارچ‘ کے انعقاد کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں، عورت مارچ کی مقبولیت کے بعد سوشل میڈیا پر بعض مردوں کی جانب سے اس مارچ کو شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا اوراب 24مارچ کو فرئیر ہال میں ہی مرد مارچ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، ٹوئٹر پر مرد مارچ سے متعلق کئی پوسٹرز اور تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن کو دیکھ کر کئی صارفین لطف اندوز ہو رہےہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ اس مارچ کو کرنا عورتوں اور مردوں کے درمیان تلخی پیدا کرنا ہے، اور اب رابی پیرزادہ کا بھی اس پر رد عمل سامنے آیا ہے ، پاکستان کی نامور اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے ، پاکستان میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہونے والے ’ عورت مارچ‘ کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک بحث جاری ہے. اسی بحث میں معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے،

..

مزید خبریں :

Load More