باپ کی لاج : شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی اچانک دبنگ انٹری ۔۔ ایسا شانداراعلان کردیا کہ ہرپاکستانی کا دل باغ باغ ہوگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

باپ کی لاج : شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی اچانک دبنگ انٹری ۔۔ ایسا شانداراعلان کردیا کہ ہرپاکستانی کا دل باغ باغ ہوگیا


لاہور (قدرت روزنامہ) شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ایک بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دے کر اسے شرمندہ کر دیا. تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک بھارتی میجر سریندرا پونیا نے ایک ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ یہ انتہائی وحشیانہ ہے، پاک آرمی کے ایس ایس جی کمانڈوز پاکستان میں بلوچ قوم کی آزادی کےلیے لڑنے والوں کو مار رہے ہیں اور ان پر تشدد کر رہے ہیں.

جس طرح پاکستان میں بلوچ قوم پر تشدد ہو رہا ہے جلد ہی دنیا کے نقشے پر ایک اور قوم اُبھر کر آئے گی، بھارتی میجر نے اقوام متحدہ کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ بلوچ لوگوں کے انسانی حقوق کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا یہ انسان نہیں ہیں؟جس پر شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دیا اور اسے شرمندہ کر دیا.صاحبزادہ جمال خان رئیسانی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی میجر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ بلوچ نوجوانوں نے کب سے ملٹری کی پتلونیں پہننا شروع کر دی ہیں. تم نہایت بے وقوف ہو. یہ ویڈیو پاکستان کے ایس ایس کمانڈوز کی تربیت کی ہے. انہیں طاقتور ترین فوجی بنانے کے لیے اس طرح کا تشدد برداشت کرنا پڑتا ہے.یہی وہ جوان ہیں جو تمہاری جارحیت کا جواب دیتے ہیں.صاحبزادہ جمال خان رئیسانی کے بھارتی میجر کو دئے گئے اس جواب پر ٹویٹر صارفین نے بھی انہیں خوب سراہا . ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھائی آپ کی کیا بات ہے جب بھی آپ کی ٹویٹ نظر آتی پتہ چلتا ہے کہ پاکستان سے محبت کیا چیز ہے.بھائ اپ کی کیا بات ہے جب بھی آپ کی ٹویٹ نظر آتی پتہ چلتا ہے کہ پاکستان سے محبت کیا چیز ہے... اللہ خوش رکھے بھائ ایک اور صارف نے لکھا کہ واقعی آپ شہزادے ہیں رئیسانی صاحب.اللہ کریم آپ کی حفاظت فرمائے اور اور آپ کو مزید حوصلہ عطا فرمائے.واقعی آپ شہزادے ہیں رئیسانی صاحب.. اللہ کریم آپ کی حفاظت فرمائے اور اور آپ کو مزید حوصلہ عطا فرمائے.ایک اور صارف نے کہا کہ جمال خان رئیسانی ایک قابل فخر باپ کا قابل فخر بیٹا ہے جس نے بھارتی آرمی کو شرمندہ کر دیا. آپ کے علاوہ کوئی بھی بھارتی آرمی کا پراپیگنڈہ بے نقاب نہیں کر سکتا.ایک خاتون صارف نے قومی یکجہتی کا پیغام دیا اور کہا ہم پنجابی ، ، پٹھان یا بلوچ نہیں ہیں ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے.یاد رہے کہ گذشتہ برس بلوچستان عوام نیشنل پارٹی کے رہنماء سراج رئیسانی کے قافلے پرخود کش حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں سراج رئیسانی سمیت 130 افراد شہید اور 150 کے قریب کارکنان شدید زخمی ہوگئے تھے. سراج رئیسانی کی شہادت نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا لیکن ان کے بیٹے کی جواں مردی اور بہادری نے ان کی یاد تازہ کررکھی ہے.شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے والد کی شہادت کے بعد بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور دشمنوں کو بتا دیا تھا کہ وہ واقعی ایک محب وطن پاکستانی کے فرزند ہیں، اور اب یہ خبر آئی ہے کہ شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ایک بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دے کر اسے شرمندہ کر دیا. تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک بھارتی میجر سریندرا پونیا نے ایک ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ یہ انتہائی وحشیانہ ہے،

..

مزید خبریں :

Load More