گتھیاں سلجھنے لگیں ۔۔۔۔ شاندار پرفارمنس کے باوجود ’ ملتان سلطانز‘ پی ایس ایل 4 کے ایونٹ سے باہر کیوں ہوئی؟ شعیب ملک کے حوالے سے ہونے والے انکشاف نے علی ترین کو سر پکڑنے پر مجبور کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

گتھیاں سلجھنے لگیں ۔۔۔۔ شاندار پرفارمنس کے باوجود ’ ملتان سلطانز‘ پی ایس ایل 4 کے ایونٹ سے باہر کیوں ہوئی؟ شعیب ملک کے حوالے سے ہونے والے انکشاف نے علی ترین کو سر پکڑنے پر مجبور کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کیساتھ اختتام کو پہنچ چکا ہے جس میں سب سے بری کارکردگی لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی رہی اور شعیب ملک کی قیادت میں شاہد خان آفریدی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے والی ملتان سلطانز کی کارکردگی پر سب ہی حیران رہے. سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ملتان سلطانز کے کوچ این بوتھا نے ٹیم انتظامیہ سے شکایت کی کہ شعیب ملک نے کسی بھی میچ میں ان کے گیم پلان پر عملدرآمد نہیں کیا اور میدان میں اپنا گیم پلان لے کر چلتے رہے.

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک ”پاور کوریڈور“ سے تعلق رکھنے والے ہیں اور ان کا شمار بااثر کرکٹرز میں ہوتا ہے، ملتان سلطانز والوں سے پوچھ لیں کہ این بوتھا نے کپتان کے بارے میں کیا کہا ہے.عبدالماجد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ جوہان بوتھا نے ملتان سلطانز کی انتظامیہ کو بتایا کہ شعیب ملک نے میرے کسی بھی پلان پر عملدرآمد نہیں کیا اور ہمیشہ اپنا پلان لے کر چلتے رہے، اگرچہ وہ سینئر کھلاڑی ہیں اور پاکستان کرکٹ کیلئے ان کی سروسز بھی بہت ہیں لیکن اب انہیں ٹیم میں وہ کردار ادا کرنا ہو گا جو بھارتی ٹیم کیلئے مہندرا سنگھ دھونی ادا کر رہے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ 20 سے 25 رنز بنائیں اور اگلے میچ کیلئے جگہ پکی کر کے چلے جائیں، انہیں میچ ختم کرنا چاہئے.اگر وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھی باریاں کھیلتے ہیں تو یہ ان کے اور پاکستان کے لیے خوش آئند ہوگا .

..

مزید خبریں :

Load More