تہمینہ درانی کی بڑے گھر کی مخالفت اور دباؤ کام دکھا گیا ۔۔۔۔ شہباز شریف اور جہانگیر ترین میں خفیہ ملاقات، آنے والے دنوں میں پاکستان میں کیا ہونے والا ہے؟ سیاسی ڈرائنگ روم سے بڑا راز لیک ہوگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

تہمینہ درانی کی بڑے گھر کی مخالفت اور دباؤ کام دکھا گیا ۔۔۔۔ شہباز شریف اور جہانگیر ترین میں خفیہ ملاقات، آنے والے دنوں میں پاکستان میں کیا ہونے والا ہے؟ سیاسی ڈرائنگ روم سے بڑا راز لیک ہوگیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار سعید قاضی نے بتایا کہ شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے یا ان سے ملاقات کی ہے. انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پاکستان کے اہم اور مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے رابطے کی وجہ اسٹیبلشمنٹ سے ان کے کمزور ہوتے تعلقات ہیں کیونکہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے خود کو الگ نہیں کر سکے اسی لیے ان کی اسٹیبلشمنٹ سے خفیہ انڈراسٹینڈنگ ختم ہو گئی.

اس کی ایک وجہ اور بھی ہے کہ نواز شریف اکیلے چلنے کے قائل نہیں تھے، وہ یہی کہتے تھے کہ آپ سب آئیں اور مل کر کام کریں تاکہ اس کا فائدہ سب کو ہو. جبکہ شہباز شریف اکیلے چلنے کے قائل تھے. شہباز شریف جب وزیراعلیٰ تھے تو یہ کسی سے ملاقات بھی نہیں کرتے تھے.نہ شہباز شریف کسی ایم این اے سے ملاقات کرتے تھے اور نہ ہی کسی ایم پی سے ملاقات کرتے تھے.جبکہ اٹھارہ اٹھارہ وزارتیں خود اپنے پاس رکھتے تھے. پروگرام میں موجود چوہدری غلام حسین نے کہا کہ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کہتی تھیں کہ میں بڑے گھر کے خلاف ہوں ، لیکن اب پتہ چلا ہے کہ سرکاری خزانے سے تین فلیٹس تہمینہ درانی کو بھی لے کر دئے جا چکے ہیں.واضح رہے کہ نیب کی کارروائیوں اور انکوائریوں کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے این آر او حاصل کرنے کی کوششوں کی خبریں ایک مرتبہ پھر سے گردش کر رہی ہیں. یہی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے اندر کئی فارورڈ بلاک بھی بن رہے ہیں جو پارٹی قیادت کی لوٹ مار اور کرپشن کا کسی صورت دفاع کرنے کو تیار نہیں ہیں ، انہوں نے صاف کہہ دیا ہے کہ جلد ہی ہم پارٹی سے خود کو علیحدہ کر لیں گے کیونکہ ہم قیادت کی لوٹ مار کا دفاع نہیں کر سکتے.

..

مزید خبریں :

Load More