اسلام آباد کی سڑکوں پر ایک خوبصورت غیر ملکی لڑکی کے ساتھ ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ بے چاری بھاگتی اور چھپتی پھر رہی تھی ؟ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اسلام آباد کی سڑکوں پر ایک خوبصورت غیر ملکی لڑکی کے ساتھ ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ بے چاری بھاگتی اور چھپتی پھر رہی تھی ؟


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج کر لیا گیا. پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھانہ سہالہ کی حدود میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو لڑکوں نے راستہ روک کر کینیڈین خاتون کو گاڑی میں بیٹھنے کو کہا تھا.

خاتون کے مطابق ملزمان نے گاڑی کا پیچھا کیا اور مسلسل ہراساں کرتے رہے اور ڈرائیور سے بار بار منزل کا پوچھتے رہے. ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون نے ملزمان کے ڈر سے ایک شاپنگ سینٹر میں چھپ کر جان بچائی.آئی جی اسلام آباد نے غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی 24گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دیا ہے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک کینیڈین لڑکی کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کیا کہ سن کر دوسرے تو کیا.خود پاکستانی ہی غصے میں آ جائیں.اسومی جے نامی لڑکی اسلام آباد میں موجود تھی اور اسے بحریہ ٹاﺅن راولپنڈی جانا تھا جس کے لیے اس نے اوبر ٹیکسی منگوائی.جب اسومی اوبر ٹیکسی کے لیے انتظار کر رہی تھی تو ایک گاڑی میں سوار کچھ بدینت نوجوان آئے اور اسے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے لگے اور شرمناک فقرے کسنے لگے.اسی اثناءمیں اسومی کی گاڑی آ گئی اور وہ اس میں سوار ہو گئی.اب ان بدتہذیبوں نے اسومی کی گاڑی کا پیچھا کرنا شروع کر دیا.کبھی گاڑی آگے لیجاتے اور کبھی پیچھے اور کھڑکی سے بدزبانی کرتے رہے.وہ اوبر کے ڈرائیور سے بھی پوچھتے رہے کہ یہ لڑکی کہاں جا رہی ہے اور لڑکی کو بھی کہتے رہے کہ وہ ان کی گاڑی میں آ جائے.اوبر کے ڈرائیور نے اسومی کو پرسکون رکھنے کی کوشش کی تاہم وہ انتہائی خوفزدہ ہو گئی.اس نے اپنے ساتھ پیش آنے والا یہ شرمناک واقعہ ایک ویڈیو کی شکل میں فیس بک پر پوسٹ کیا ہے

..

مزید خبریں :

Load More