شہبازشریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کیخلاف نیب اپیلوں کی سماعت کل،نعیم بخاری کی پیش ہونے سے معذرت - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

شہبازشریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کیخلاف نیب اپیلوں کی سماعت کل،نعیم بخاری کی پیش ہونے سے معذرت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کیخلاف نیب اپیلوں کی سماعت کل ہو گی،نیب کے وکیل نعیم بخاری نے کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کرلی.تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسین فواد کی ضمانت کیخلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت کل ہو گی .

نیب کے وکیل نعیم بخاری نے کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کرلی.نعیم بخاری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میڈیکل چیک اپ کے باعث پیش نہیں ہوسکتا.نعیم بخاری نے عدالت سے کیس 22 اپریل کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کردی. نعیم بخاری نے کہا ہے کہ نیب کے مقدمات میں پیش ہونے کی درخواست قبول کرلی ہے،نیب سے مقدمات کی پیروی کیلئے کوئی فیس نہیں لے رہا.

..

مزید خبریں :

Load More