وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے. ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری کو آئندہ چنددنوں میں وزارت اطلاعات سے ہٹادیا جائے گا.

ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فواد چوہدری کو کسی اور وزارت کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے. ممکنہ طور پر فواد چوہدری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے. خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ صمصام بخاری کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے.

..

مزید خبریں :

Load More