وفاقی حکومت کا ’’کامیاب جوان‘‘پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ جانتے ہیں اس پروگرام کیلئے کتنی بھاری رقم مختص کی گئی ؟ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وفاقی حکومت کا ’’کامیاب جوان‘‘پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ جانتے ہیں اس پروگرام کیلئے کتنی بھاری رقم مختص کی گئی ؟


ااسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کا نے ’’کامیاب جوان‘‘پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا . جمعرات کو وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اہم اجلاس میں شریک ہوئے .

اجلاس کے دور ان کامیاب جوان پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا . جاری بیان کے مطابق منصوبے سے دس لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میںمدد ملے گی. بیان میںکہاگیاکہ اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ سمال فنانسنگ کی حکمت عملی طے کر لی گئی. بیان میں کہاگیاکہ وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ لانچ کیا جائے گا. وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ نوجوانوں تیار رہیں حکومت زبردست پیکیج لا رہی ہے.وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خزانہ نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہو رہا ہے.

..

مزید خبریں :

Load More