کیا بات ہے جی کیا بات ہے ۔۔۔۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہوائی جہاز جب پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونگے تو ایسا کیا کام کیا جانیوالا ہے جسکی دھوم پوری دنیا میں مچ جائے گی ۔۔۔ عمران خان کا اپنے محسن کی آمد پر بڑا فیصلہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کیا بات ہے جی کیا بات ہے ۔۔۔۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہوائی جہاز جب پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونگے تو ایسا کیا کام کیا جانیوالا ہے جسکی دھوم پوری دنیا میں مچ جائے گی ۔۔۔ عمران خان کا اپنے محسن کی آمد پر بڑا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہنے کے لیے بے پناہ انتظار ہو رہا ہے ، سعودی ولی عہد پاکستان میں آکر بھاری سرمایہ کاری کریں گے ، ان کے پاکستان میں استقبال کی بھی ساری تیاریان مکمل کر لی گئی ہیں ، سعودی ولی عہد کو روایتی طریقے سے توپوں کی نہیں بلکہ تھنڈر طیاروں کی سلامی دی جائے گی ، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے استعمال کیلئے سامان اور لگژری گاڑیاں وزیر اعظم ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16فروری کواپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے، نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سات بی ایم ڈبلیو سیون سیریز ،ایک لینڈ کروزر اور 8کنٹینرز پر مشتمل سامان پاکستان پہنچ گیا، لگژری گاڑیوں کو سعودی عرب سے دو سی ون تھرٹی طیاروں پر نور خان ایئر بیس لایا گیا. اس کے علاوہ شاہی مہمانوں کی رہائش کیلئے آٹھ ہوٹلوں میں ساڑھے سات سو کمروں کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے، سعودی ولی عہد کے طیارے میں40رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ ہمراہ ہوگا.

ذرائع کے مطابق ہوٹل انتظامیہ کو ایڈوانس بکنگ کینسل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں. ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد 4 طیاروں کے ساتھ لینڈ کریں گے، پاکستانی فضائی حدود میں معزز مہمان کے طیارے کو جے ایف 17 پروٹوکول حصار میں لیں گے اور پاکستان آمد پر انہیں جے ایف 17 تھنڈر سے سلامی بھی دی جائے گی. معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ ایوان صدر میں عشایہ دیا جائے گا.ذرائع کے مطابق ولی عہد کے ہمراہ 102 رکنی وفد ہوگا جن میں سے کچھ مہمان اسلام آباد کے نجی ہوٹلز میں قیام کریں گے،، رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت نے سعودی وفد کے لیے 300 لینڈ کروزرز مختص کی ہیں. ذرائع نے مزید بتایا کہ 80 کنٹینرز پر سعودی ولی عہد کا سامان 90 ٹرکوں میں پہنچایا گیا جن میں ان کے ذاتی استعمال کی اشیاء سمیت کافی مشین بھی پاکستان پہنچادی گئی ہے،

..

مزید خبریں :

Load More