پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو5ماہ میں متحد کردوں گا : فضل الرحمن کادعویٰ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو5ماہ میں متحد کردوں گا : فضل الرحمن کادعویٰ


پشاور (قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف)کے سربراہ فضل الرحمان نے دعویٰ کیاہے کہ پانچ ماہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو متحدہ کردوں گا ، آصف زرداری سے بات ہوئی ہے ، ایک تیار ہوتا ہے تو دوسرا پیچھے ہٹ جاتا ہے. دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہاہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے،حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، روزانہ پندرہ ارب کا قرضہ لے رہی ہے اور عوام کو جینے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، بڑے لوگوں کے بڑے بڑے پلازوں کو ریگولرائز کیا جا رہا ہے جبکہ غریبوں کے مکانات گرادیئے گئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی حالت مشکلات تشویش ناک ہے، قبائلی علاقوں سے انتخابات میں فیصلے کا حتمی اختیار جے یو آئی قبائلی وینگ کرے گی، ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے، انصاف کا معیار طاقتور اور غریب لوگوں کے لیے الگ ہے، عام آدمی کو جینے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، ادویات عام آدمی کی ضرورت ہیں مگر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حکمران جماعت نے الیکشن سے قبل مہنگائی کے خاتمے اور مفت علاج دینے کے دعوے کئے تھے ، حکومت یوٹرن پر فخر کرتی ہے. حکمران جماعت کے قوم اور فعل میں تضاد ہے، کرتارپور راہدری میں ہمسایہ ملک کی حکومت کے بغیر ایک طبقہ کے ساتھ مذاکرات اچھے نہیں، ایسے اقدام سے ہندوستان کیلئے ملک کے قوم پرست طبقوں سے رابطہ کرنے کاراستہ ہموار ہو جائے گا. مدرسہ کا احترام کرنا ہو گا اور حکومت مدرسوں کے ساتھ معاہدوں پر عمل کرے ،

 

حکومت کی جانب سے مدرسوں کو مشکلات کا سامنا ہے، مدارس سے متعلق مذاکرات معطل ہیں، پالیسی اور حکومتی بیانات سے لفظ کشمیر کاٹ دیا گیا، ، ہندوستان سرحد پر باڑ لگا رہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گرد نہ آئیں، پاکستان سرحد پر باڑ لگا رہے کہ افغانستان سے دہشت گرد نہ آئے، پاکستان سکھوں کو بغیر دستاویز کو ملک آنے کی دعوت دیتا ہے جبکہ افغانستان قبائل کو بغیر ویزے کے بلا رہے ہیں. مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے مگر موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت نہیں ہوئی، ایک تیار ہوتا ہے تو دوسرا پیچھے ہٹ جاتا ہے،پانچ ماہ میں دونوں کو اکٹھا کردوں گا .

..

مزید خبریں :

Load More