عمران خان کٹھ پتلی اور بے نامی وزیراعظم ، ای سی ایل ، نیب اور جیل دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، بلاول بھٹو - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عمران خان کٹھ پتلی اور بے نامی وزیراعظم ، ای سی ایل ، نیب اور جیل دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، بلاول بھٹو


سندھ کے عوام کی حقوق کیلئے اسلام آباد پر چڑھائی جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، سندھ کے عوام کو بھٹو سے وفاداری کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، پنجاب کا بزدار کارکردگی میں مراد علی شاہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، انڈوں اور مرغیوں سے ملک چلانے والوں کو نہیں پتہ کہ ایک دن میں ملکی قرضہ 500ارب روپے کیسے بڑھا، عمران خان نے اصولوں کی سیاست کا دھوکہ دے کر عوام کے ووٹ چوری کئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کوٹری اور جامشورو اوورہیڈ برج کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کوٹری (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کٹھ پتلی اور بے نامی وزیراعظم ہیں، ای سی ایل ، نیب اور جیل کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، سندھ کے عوام نے حقوق کیلئے اسلام آباد پر چڑھائی کر دی تو جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، سندھ کے عوام کو بھٹو سے وفاداری کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، پنجاب کا بزدار کارکردگی میں مراد علی شاہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، انڈوں اور مرغیوں سے ملک چلانے والوں کو نہیں پتہ کہ ایک دن میں ملکی قرضہ 500ارب روپے کیسے بڑھا، عمران خان نے اصولوں کی سیاست کا دھوکہ دے کر عوام کے ووٹ چوری کئے.وہ ہفتہ کو بلاول بھٹونے کوٹری اور جامشورو اوورہیڈ برج کا افتتاح کیا.

اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے گورننس کو بہتر بنایا ہے، عوامی فلاح کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں، ہم نے عوام کی خدمت کی اسی خدمت کا نتیجہ ہم آج بھگت رہے ہیں، پی ٹی آئی کو حکومت دھاندلی کی وجہ سے ملی ہے، وہ صاف الیکشن میں ہم سے نہیں جیت سکتے، وفاق اور پنجاب کا حکمران مراد علی شاہ ہے ،کاموں میں مقابلہ نہیں کر سکتے، سازش کے تحت ہمیں نکالنے کی کوشش کی گئی، نا اہل حکومت سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے پر تلی ہے، سندھ کے لوگوں کو پیپلز پارٹی سے محبت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، حکومت سوچ رہی ہے کہ 18ویں ترمیم ختم کر نے کا انہیں فائدہ ہو گا، عمران خان نے عوام کا ووٹ چوری کیا لیکن آج سیاست کے اصولوں کے آگئے ہار گئے ہیں، انہوں نے اقتدار تو حاصل کرلیا لیکن قوم کا وقار کھو دیا ہے. بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے دعوے جھوٹ نکلے ہیں، عوام کو دکھائے گئے وعدے کانٹوں کا ہار بن چکے ہیں، حکومت آگے اور ملک پیچھے جا رہا ہے، ملک میں کاروبار ختم ہورہا ہے لیکن عمران خان کو کوئی فکر نہیں ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے والے نوکریاں چھین رہے ہیں، آج ملک میں بجلی، گیس سرمایہ کاری نہیں آرہی جس سے مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے پھر بھی عمران خان کی آنکھوں پر غرور کی پٹی چڑھی ہوئی ہے، سندھ کے عوام کیلئے حکومت نے پانی بند کر کے کربلا برپا کر دیا ہے، سندھ پورے ملک کو گیس فراہم کر رہا ہے لیکن سندھ کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی ہے، سندھ کے عوام کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے اپنا ووٹ چوری نہیں ہونے دیا اور مطلب پرست لوگوں کو مسرتد کر دیا ہے، سندھ کے لوگوں کو بھٹو سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے، اگر سندھ کے عوام نے اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کرلیا تو جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے. انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کومت للکارو نہیں تو تمہیں سکھائیں گے کہ ووٹ کی چوری کا بدلہ کیسے لیا جاتا ہے، بد زبانی کی سیاست سے رواداری کے پھول نہیں کھل سکتے، یہ اپنی انا کی تسکین کر سکتے ہیں لیکن غریب کا پیٹ نہیں بھر سکتے، حکومت کو پتہ نہیں چل سکا کہ ڈالر کی قیمت کیوں بڑھی، انڈوں اور مرغیوں سے حکومت چلانے والی حکومت کو نہیں پتہ کہ ایک دن میں 500ارب کا ملکی قرضہ کیسے بڑھا، قرضہ لینے پر خود کشی کرنے کا کہنے والے آج قرضے ملنے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں، سندھ کی عوام واحد ہیں جنہوں نے اپنا ووٹ چوری نہیں ہونے دیا، سندھ کی عوام لاڈلوں ، کٹھ پتلیوں اور جعلی جے آئی ٹی کی رپورٹوں کو نہیں مانتے، ہم ضیاء کے چیلوں سے نہیں ڈرتے، عمران خان بے نامی وزیراعظم ہیں یہ پیپلز پارٹی کو نہیں ڈرا سکتے.

..

مزید خبریں :

Load More