عدالتی فیصلے کےخلاف اپیل کریں، تضحیک برداشت نہیں،جنگلی جانور کہنے والے سکول کے مالک کو بھی بلائیں،چیف جسٹس پاکستان - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عدالتی فیصلے کےخلاف اپیل کریں، تضحیک برداشت نہیں،جنگلی جانور کہنے والے سکول کے مالک کو بھی بلائیں،چیف جسٹس پاکستان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی سکولوں کی اضافی فیسوں سے متعلق میں سکول مالکان کو طلب کرلیا.چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جنگلی جانور کہنے والے سکول کے مالک کو بھی بلائیں، پہلے ایک کو بلایا ہے توہین عدالت کی کارروائی کریں گے، عدالتی فیصلے کےخلاف اپیل کریں، تضحیک برداشت نہیں.

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں نجی سکولوں کی اضافی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم پر قائم کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی. سیکرٹری لااینڈ جسٹس کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ایک سکول نے خط لکھا کہ جنگلی جانور ہمارے پیچھے لگے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جنگلی جانور کہنے والے سکول کے مالک کو بھی بلائیں، پہلے ایک کو بلایا ہے توہین عدالت کی کارروائی کریں گے، عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں، تضحیک برداشت نہیں.چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وکیل تیاری پکڑ لیں آج ہی ٹرائل کریں گے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آرڈرواضح ہے5ہزارسے اوپرفیس ہے تو پوری فیس پر کمی کرنی پڑے گی. پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر زعفران الٰہی عدالت میں پیش ہوئے ،زعفران الٰہی نے کہا کہ آپ نے ایک ماہ کی فیس واپس کرنے کا کہا،اس سے سکول بند ہو جائیں گے، چیف جسٹس نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تو بند کر دیں سکول،میں دیکھتا ہوں کہ کیسے بند کر دیتے ہیں، آپ نے سکول بند کرنے ہیں تو کر دیں،اربوں روپے سکولوں سے کما رہے ہیں.سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے بتایا کہ کئی سکول نے بیان میں بتایاکہ ایک گیراج سے شروع کیا،عدالت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کو ہدایت کی اساتذہ کونکالے جانے اورسہولیات میں کمی کرنے کی رپورٹ دیں.

..

مزید خبریں :

Load More