انسانی جسم کی بافتوں سے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے گئے پہلے دل کی تیاری - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

انسانی جسم کی بافتوں سے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنائے گئے پہلے دل کی تیاری


تل ابیب (قدرت روزنامہ)اسرائیل میں محققین نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دنیا کا ایسا پہلا دل تیار کر لیا ہے، جس کے لیے انسانی جسم کی بافتوں کو استعمال کیا گیا.عرب ٹی وی کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ اس نئے دل کی تیاری انسانوں میں دوران خون کے امرض کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گی.

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اس طرح ان طبی خطرات اور پیچیدگیوں کو بھی کم کیا جا سکے گا، جو کسی مریض کے جسم میں کسی دوسرے انسان کے دل کی پیوند کاری سے جنم لیتے ہیں. ..

مزید خبریں :

Load More