کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی،تیزہواﺅں کے باعث سکول کی چھت گر گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی،تیزہواﺅں کے باعث سکول کی چھت گر گئی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ تیز ہوائیں چلنے سے کئی حادثات رونما ہوئے. میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کیساتھ تیز ہواﺅں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس سے کئی حادثات رونما ہوئے ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر،پی ای سی ایچ ایس،ڈیفنس، کلفٹن، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگرعلاقوں میں بھی بونداباندی جاری ہے جبکہ گردآلودتیز ہوائیں چلنے سے حدنگاہ کم ہو گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق ہواﺅں کی رفتار60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، تیز ہواﺅں کی وجہ کلفٹن دوتلوار کے قریب بجلی کے پول گر گئے جس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہو گیاجبکہ ٹیپوسلطان سگنل کے قریب سکول کی چھت گر گئی جس میں 5 طلبا زخمی ہو گئے ،گلستان جوہر میں تیز ہواﺅں کے باعث درخت رکشے پر گر گیا جس سے ڈرائیور زخمی ہو گیا.

..

مزید خبریں :

Load More