پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی،100 انڈیکس میں188 پوائنٹس کا اضافہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی،100 انڈیکس میں188 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 188 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا.آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کا آغاز اچھا ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا دیکھا گیا.

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 41 ہزار 76 پوائنٹس تک پہنچا تاہم رپورٹ فائل کے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس میں 92 پوائنٹس کا اضافہ تھا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 980 پر ٹریڈ کر رہا تھا.کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 5,399,590 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 329,671,800 بنتی ہے.

..

مزید خبریں :

Load More