وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات پہنچ گئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات پہنچ گئے


دبئی(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات پہنچ گئے.تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے عمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے.

وزیراعظم ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کریں گے.وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے.وزیراعظم عمران خان خطاب میں حکومتی ترجیحات اور وژن پر بھی گفتگوکریں گے. وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے.وزیراطلاعات فواد چودھری اورذوالفقار بخاری بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں.وزیرخارجہ،وزیرخزانہ،وزیر بحری امور بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں.مشیر تجارت،معاون خصوصی ڈاکٹرعشرت حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں.اس دورے کے دوران وزیر اعظم دبئی میں7ویں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سےخطاب کریں گے. حکومتوں کے بارے میں عالمی سربراہ اجلاس 3روز جاری رہے گا.140 ممالک سے 4,000 سے زائد ممتاز شخصیات شریک ہیں.سمٹ میں سربراہان مملکت اور 30 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ حکام کی جانب سے شرکت کی جا رہی ہے.یواے ای روانگی سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا، دورے میں آئی ایم ایف کےسربراہ کے ساتھ میٹنگ ہوگی، پاکستان چاہتا ہےآئی ایم ایف سے ایسی شرائط پر آگے بڑھیں جن سے عوام پر بوجھ نہ پڑے

..

مزید خبریں :

Load More