سیگریٹ پیتے ہوئے صباءقمر کی تازہ تصویر نے ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ صباءقمر اپنے منفرد انداز اور شاندار اداکاری کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے پنا ہ شہرت رکھتی ہے تاہم اب ان کی جلد ہی ایک نئی فلم ” کملی “ ریلیز ہونے والی ہے جس کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے تاہم انہوں نے فلم کے سیٹ پر بنائی گئی سیگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیاہے . تفسیلات کے مطابق صباءقمر کی بالی ووڈ فلم ” ہندی میڈیم “ نے تو ان کی اداکاری جھنڈے گاڑ دیئے اور بھارت میں بھی ان کے چاہنے والوں کی تعدا د روز بہ روز بڑھ رہی ہے تاہم اب ان کے نئے پراجیکٹ میں بھی مداح کچھ بہترین کا ہی انتظار کر رہے ہیں .

ضرور پڑھیں: پرویز مشرف کی تازہ تصویر لیکن یہ کہاں لی گئی اور کمزوری کی وجہ کیا بنی؟ تفصیلات منظرعام پر

فلم ممکنہ طور پر آئندہ سال گرمیوں میں ریلیز ہونے کا امکان ہے . صباءقمر یا فلم کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ کی جانب سے فلم کے بارے میں زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں

بلکہ اس کی کہانی اور ایڈوینچر کو صیغہ راز میں رکھا گیاہے تاہم اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی خبر اپنے مداحوں تک ضرور پہنچا دی .صبا ءقمر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر وی بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں اور ہاتھ میں دستاویز اٹھا رکھی ہیں . اس تصویر کے ساتھ انہوں نے پیغام لکھا کہ ” تقریبا اختتام کے قریب “ ، جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ فلم کی عکسبندی کر لی گئی ہے . اس کے علاوہ صبر قمر نے انسٹا گرام پر ایک اور تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ کھڑکی کے سامنے بیٹھی ہوئی سورج کی روشنی سے لطف اندوز ہور ہی ہیں اور ساتھ میں سگریٹ کے کش لگا رہی ہیں ،

 

اگر یہ کہا جائے کہ ان کی یہ تصویر فلم میں ان کے کردار کی ایک جھلک ظاہر کر رہی ہے تو یہ غلط نہ ہو گا لیکن اس کا اثر کچھ اور ہی نکلا اور انہیں سوشل میڈیا پر سیگریٹ پیتے ہوئے تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا .صباءقمر نے اپنی اس تصویر کے ساتھ آئیکانک گانے ” ہنگامہ ہو گیا “ کے بول بھی شیئر کیے ہیں . صباءقمر کی سیگریٹ پیتے ہوئے تصویر پر ایک صارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے خوب تنقیدی تیر چلائے اور کہا کہ

” یہ سب پیسے کا کمال ہے ، پیسے کا ، سگریٹ کچھ بھی نہیں پیسے کیلئے کچھ بھی کر لیتے ہیں ایسے لوگ ، اس لیے لعنت بھیجو اور چل کرو“. ایک صارف کا کہناتھا کہ ” بیوقوف تمباکونوشی کو عوامی کرنے سے باز رہو ، یہ حقیقی طور پر صحت کیلئے بہت زیادہ نقصان دہ ہے ، چاہے وہ مرد ہو یا پھر عورت ، یہ نام نہاد سٹارز اور رول ماڈلز اس بری عاد ت کو ہماری نوجوان نسل میں اپنے مداحوں میں عام کرنے سے باز رہیں ، پھر آپ کہتے ہیں آپ ہم سے نفرت کیوں کرتے ہیں ،میرا مطلب ہے کہ ایک ڈاکٹر ہونے کے ناطے میں کیا کروں ؟

 

میں ایسے شخص سے محبت نہیں کر سکتا جو کہ یہ کہہ کر’ میں نے ہونٹوں سے لگایا و ہنگامہ ہو گیا “ لوگوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہو .‘‘

..

ضرور پڑھیں: مریم نواز کی تازہ تصویر سامنے آ گئی ، سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہو گیا


Top