single photo

حکومت کو اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت آئی ہے اپوزیشن کے خلاف کریک ڈائون کررہی ہے . اپنی مخالف سیاسی قیادت کے خلاف پہلے دن سے کارروائی جاری ہے اور ان پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں اگر حکومت مزید گرفتاریاں کرنا چاہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں .

ضرور پڑھیں: سعودی مملکت میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کریک ڈاؤن، 41 لاکھ سے زائد گرفتار

وفاقی حکومت کو چاہیے کہ قومی ایشوز پر اپوزیشن اورپارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے اور پارلیمنٹ کا ڈیبیٹ(بحث و مباحثہ) کا پلیٹ فارم بنایا جائے، یہ بات آج انہوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ تین روزہ تیسری پاکستان ٹریول مارٹ نمائش 2019 کا افتتاح کرتے ہوئے کہی سندھ حکومت کی جانب سے یہ تیسری عالمی سیاحتی نمائش ہے جس میں اس شعبے کی 110 عالمی کمپنیوں نے حصہ لیا ہے سعید غنی نے مزید کہا کہ ایک سال سے اپوزیشن کے خلاف کریک ڈان کیا جا رہا ہے مگر ہماری آواز بند نہیں کی جا سکی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں مگر انہیں کسی کا احساس نہیں ہے اور وہ انتقامی کارروائی میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ اگر جے یو آئی ایف پر امن احتجاج کرنا چاہ رہی ہے تو اسے کرنے دینا چاہئے یہ ان کا جمہوری حق ہے پی ٹی آئی نے اپنے اپوزیشن کے دور میں پی ٹی وی پر حملہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیااب یہ لوگ اپنے عمل کو حلال اوردوسرے کے عمل کوحرام سمجھتے ہیں سندھ حکومت پرامن احتجاج کرنے والوں کو کبھی نہیں روکے گی . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گٹکے کی وجہ سے کینسر کے کیسزمیں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ہمارا کام ہے گٹکا کھانے اور گٹکا بنانے والوں کو روکا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے .وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے سیاحتی نمائش کے حوالے سے بات چیت کرتے

ہوئے کہا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا سیاحتی میلہ سجایا گیا ہے آج محکمہ ثقافت اور نجی شعبے کے اشتراک سے پاکستان کے سب سے بڑے ٹورازم ایکسپو "پاکستان ٹریول مارٹ" کا افتتاح کیا گیا ہے یہ سیاحتی نمائش تین روز تک جاری رہے گی جس میںتھائی لینڈ, ملائیشیا, انڈونیشیا, ویتنام,کمبوڈیا, سری لنکا, ترکی, آذر بائیجان, عمان, کویت, سعودی عرب, یو اے ای, چائنہ, یونان اور برطانیہ سمیت 22 ممالک حصہ لے رہے ہیں اس کے علاوہ دنیا بھر کے 8 عالمی ٹورازم بورڈز بھی اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیںٹوئرزم ایکسپو میں 400 سے زائد اسٹالز سجائے گئے ہیں جن میں دنیا بھر کی تمام بڑی ایئرلائنز, ہوٹل انڈسٹری کے بڑے اداری, ٹریول اینڈ ٹوئرزم اور سیاحت سے منسلک دیگر کمپنیاں اپنے اپنے ٹورازم کی نمائش کر رہی ہیں حکومت پبلک پارٹنر شپ کے تحت سیاحتی مقامات کو بہتر کر رہی ہے ٹورازم کے حوالے سے کافی جگہ پر کام ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائش سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور دنیا بھر کے سیاحوں کو ایک اچھا موقع میسر آئے گا اور کا سوفٹ امیج اجاگر ہو گا اس طرح کے بڑے ایونٹ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا ہے گزشتہ دنوںکرکٹ میچز کا انعقاد ان ہی کاوشوں کا نتیجہ ہے. سعید غنی نے نمائش میں لگائے گئے تمام اسٹالز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود شرکاکی کاو شوںکو سراہا.

..

ضرور پڑھیں: کریک ڈاؤن نے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو خاموش کردیا، اب تک کتنے ہزار نوجوانوں کو گرفتار کیاجاچکاہے؟امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے افسوسناک انکشافات

Top