single photo

ڈرائیونگ کے دوران سگریٹ نوشی پر چالان ہو گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں ڈرائیونگ کے دوران سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چالان ہو گا . اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عالمی سطح کے نئے ٹریفک قوانین پالیسی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

ضرور پڑھیں: دوران ڈرائیونگ سگریٹ پینے والے ہوشیار ہو جائیں

جس کے تحت اب اسلام آباد میں دورانِ ڈرائیونگ سگریٹ نوشی کرنے پر چالان ہو گا.3 بار چالان ہونے کے بعد لائنسس معطل کیا جائے گا. فرنٹ سیٹ پر بیلٹ باندھنا بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے.یہ فیصلہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا.

مزید بتاگیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے پر چالان ہونے کے ساتھ ساتھ بلاوجہ ٹریفک جام پر ایس پی اور ڈیوٹی آفیسر کے خلاف کاروائی ہو گی.ایک ہفتے کے اندر نئی پالیسی پر عمل درآمد شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے. جس کے لیے 30 ستمبر کی ڈید لائن دی گئی ہے. اس سلسلے میں سوشل میڈیا ہر مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے.خیال رہے پی ٹی آئی کی حکومت میں ٹریفک قوانین میں کئی انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں.کچھ عرصہ قبل ای چالان سسٹم کا بھی آغاز کیا گیا.

اس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گھروں میں ای چالان موصول ہوں گے.پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے لاہور میں اکتوبر 2018 سے ای چالان کا سسٹم متعارف کروایا. ای چالان سسٹم متعارف کروانے کے بعد پانچ ماہ کے دوران 13 کروڑ سے زائد کی رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی. ترجمان کے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورلاہور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے الیکٹرانک چلاننگ کا آغاز کیا گیا. ای چالان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تصاویر بھی دیکھی جا سکیں گی.ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی پر جرمانے اور سزائیں موٹر وہیکل آرڈیننس ورولزکے تحت ہونگی.ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر جرمانہ بنک آف پنجاب میں جمع ہو گا.

..

ضرور پڑھیں: گاڑی چلاتے ہوئے موبائل کا استعمال، انگلینڈ کے سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم پر ڈرائیونگ کی پابندی

Top